ہنگوسٹی پولیس کی کاروائی‘کمسن بچے کوتشدد کانشانہ بنانے والے چارملزمان گرفتار

ہنگوسٹی پولیس کی کاروائی‘کمسن بچے کوتشدد کانشانہ بنانے والے چارملزمان ...

  

ہنگو(بیورورپورٹ) ہنگوسٹی پولیس کی کاروائی۔کمسن بچے کوتشددکانشانہ بنانے والے چارملزمان گرفتار۔مقدمہ درج۔ ملزمان آپس میں چچازادبھائی ہے جنہوں نے دورروزپہلے چودہ سالہ حضرت اللہ کوشدیدتشددکانشانہ بنایاتھا۔ واقعے پرڈسٹرکٹ پولیس آفیسرہنگوکی ہدایت پرکاروائی کی۔ اصل واقعے کی تحقیقات مکمل کرنے کے بعدمیڈیاکوآگاہ کیاجائے گا۔ ایس ایچ اوسٹی شاہ دوران کی میڈیاسے بات چیت۔ تفصیلات کے مطابق دوروزقبل ٹل روڈ پرایک سولہ سالہ مزدورحضرت اللہ کومتعددافرادنے ملکرپکڑا اورایسے بدترین جسمانی تشددکانشانہ بنایا۔ جسمانی تشددکی ویڈیوسوشل میڈیا پروائرل ہوتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرشاہداحمدخان نے سخت نوٹس لیا اورسٹی پولیس کوفوری ملزمان کی گرفتاری کی ہدایت کی۔ جس پرایس ایچ اوسٹی شاہ دوران خان نے محلہ الشراوی میں کاروائی کرتے ہوئے دلخراش واقعے میں ملوث چارملزمان فہیم اللہ،فداللہ پسران حسین محمد ساکنان خٹک بانڈہ حال نیوکلے سنگڑہ اورسہیل الرحمن قریشی،داؤدالرحمن قریشی پسران حبیب الرحمن قریشی ساکنان سنگڑہ کوگرفتارکرکے ان کیخلاف مقدمہ درج کردیا۔ ایس ایچ اوکے مطابق چاروں ملزمان آپس میں قریبی رشتہ دارہے اورانہوں نے سولہ سالہ بچے کودوروزقبل بدترین جسمانی تشددکانشانہ بنایاتھا۔ شاہ دوران خان کے مطابق ملزمان نے اقرارجرم کرلیاہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بدترین واقعے کی محرکات کوجاننے کیلئے تحقیقات کاعمل جاری ہے اوراس واقعے کی حقیقت معلوم کرکے میڈیاکے سامنے رکھیں گے۔جبکہ دوسری چھاپہ مارکاروائی کے دوران شینکوبانڈہ میں دومجرم اشتہاریوں کوبھی حراست میں لے لیاگیاہے۔ مجرم اشتہاری عبدالعزیزعرف عزیزاللہ ولدنیازعلی سکنہ شینکوبانڈہ تھانہ سٹی پولیس کو302/324/34کے مقدمات میں جبکہ مجرم اشتہاری سناب خان ولدمرزاخان سکنہ شینکوبانڈہ 302,324,148,149,3/4Expکے مقدمہ میں تھانہ سٹی پولیس کومطلوب تھا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -