نوشہرہ بار ایسوسی ایشن کی کابینہ کا ہنگامی اجلاس

نوشہرہ بار ایسوسی ایشن کی کابینہ کا ہنگامی اجلاس

  

نوشہرہ(بیورورپورٹ)نوشہرہ بار ایسوسی ایشن کی کابینہ کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت نوشہرہ بار ایسوسی ایشن کے صدر میاں ارشد جان ایڈوکیٹ منعقد ہوا اجلاس میں جنرل سیکرٹری نوشہرہ بارایسوسی ایشن شاہ فہد ایڈوکیٹ اور کابینہ ممبران نے شرکت کی کابینہ نے مشترکہ طور پر عامرنامی شخص کے ساتھ پولیس کے ناروا سلوک اور اس کی ویڈو سوشل میڈیا پر نشر کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی کابینہ نے خیبر پختونخواہ پولیس کی اعلیٰ حکام سے جلد از جلد نوٹس لینے اور ملوث افسران و اہلکران کو معطل کو معطل کرنے کو سراہا اور کے پی کے کے اعلیٰ افسران سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آئندہ کیلئے ایسے غیر اخلاقی اقدامات کی روک تھام کیلئے بھر پور اقدامات کریں ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -