اسلام آباد کے ہسپتالوں میں 189 آکسیجن بیڈز کی فراہمی کا وعدہ پورا

اسلام آباد کے ہسپتالوں میں 189 آکسیجن بیڈز کی فراہمی کا وعدہ پورا

  

اسلام آباد (این این آئی)سربراہ این سی او سی اسد عمر نے اسلام آباد کے مختلف ہسپتالوں میں 189 آکسیجن بیڈز کی فراہمی کا وعدہ پورا کردیا۔پمز میں 117بستروں کے اضافے کے بعد کل تعداد192 ہوگئی جو کہ پہلے 75 تھی،پولی کلینک میں 13بستروں کے اضافے کے بعد کل تعداد 27 ہوگئی جو کہ پہلے 14 تھی، سی ڈی اے ہسپتال میں 59 بستروں کے اضافے کے بعد کل تعد 83 ہوگئی جو کہ پہلے 24 تھی،پمز ہسپتال میں 20 اور سی ڈی اے ہسپتال میں 21 وینٹیلیٹر ز بھی فراہم کر دیے گئے۔پمز دورے کے موقع پر سربراہ این سی او سی اسد عمرنے کہاکہ حکومت نے فیصلہ کیا تھا جون کے آکر تک ملک بھر میں ایک ہزار آکسین بیڈز کا اضافہ کیا جائے گا، پانچ چھ روز میں اسلام آباد 189 آکسیجن بیڈز فراہم کیے جائیں گے، سی ڈی اے اسپتال میں مزید انتالیس بیڈز فراہم کیے جائیں گے۔چیئرمین این ڈی ایم اے اور معاون خصوصی صحت بھی اسد عمر کے ہمراہ تھے۔

اس عمر

مزید :

پشاورصفحہ آخر -