ای سی سی کا اجلاس: انسداد سمگلنگ کیلئے کپڑے، سینیٹری سمیت کئی اشیا ء پر ریگو لیٹری ڈیوٹیز میں کمی

ای سی سی کا اجلاس: انسداد سمگلنگ کیلئے کپڑے، سینیٹری سمیت کئی اشیا ء پر ریگو ...

  

اسلام آباد (آن لائن) مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پانچ شعبوں کیلئے تکنیکی ضمنی گرا نٹس اور سمگلنگ کی حوصلہ شکنی کیلئے مختلف اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹیز میں کمی کی منظوری دیدی گئی۔اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ہوا جس میں ای سی سی کے دیگر اراکین نے بھی شرکت کی اور مختلف ایجنڈا پوائنٹس کا جائزہ لیاگیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پن بجلی منصوبوں کیلئے نظر ثانی شدہ سٹینڈرڈ، سکیورٹی پیکج ڈاکومنٹس کی منظوری دیدی گئی، یہ سکیورٹی پیکج نجی شعبے میں توانائی کے منصوبوں کیلئے ہے، اس کے علاوہ پانچ شعبوں کیلئے تکنیکی ضمنی گرانٹس جاری کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔ سمگلنگ کی حوصلہ شکنی کیلئے کپڑ ے، سینیٹری کے سامان، ایل ای ڈی ٹی وی، کمبل،پیڈلاگز،الیکٹرڈز پر بھی ڈیوٹی میں کمی کی منظوری دی گئی جبکہ ملک میں پٹرولیم مصنو عات کے ذخیرے اور عام استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں ردوبدل کا بھی جائزہ لیاگیا۔

ای سی سی اجلاس

مزید :

پشاورصفحہ آخر -