شہری کو برہنہ کرنا اور تشدد کا نشانہ بنانا شرمناک فعل ہے،امیر مقام

شہری کو برہنہ کرنا اور تشدد کا نشانہ بنانا شرمناک فعل ہے،امیر مقام

  

پشاور (سٹی رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ پشاور کے شہری عامر تہکالی کو برہنہ کرکے پولیس کا تشدد کرنا اور ویڈیو بنا کہ وائرل کرنا ایک شرمناک واقعہ ہے۔ جس پر انسانیت شرمندہ ہے۔ اس واقعے میں ملوث چند پولیس اہلکاروں کیخلاف بے لاگ ایکشن لینا ہو گا۔ ملوث پولیس اہلکاروں نے نہ صرف طاقت اور اختیارات کا غلط استعمال کیا بلکہ معاشرے میں دہشتگردی کیخلاف صف اول کی خیبرہختونخواہ کی مجاہد پولیس فورس نے جو مثالی کردار ادا کیا تھا جس کی وجہ سے عوام میں پولیس کی عزت بہت بڑھ گء تھی اور عوام اپنی فورس سے بے پناہ محبت کرنے لگے ہیں، ایسے پر تشدد اور ماورائے قانون واقعات سے پولیس کی ساکھ متاثر ہوگی۔ مشکل کی اس گھڑی میں ہم عامر تہکالی کیساتھ کھڑے ہیں۔ ملوث اہلکاروں کیخلاف حقیقی معنوں میں کاررواء کرنی ہوگی تاکہ انصاف کا بول بالا ہو اور پختونخواہ پولیس فورس کی ساکھ بھی متاثر نہ ہو۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -