انٹر فیتھ اینڈ ہیومن رائٹس کا عامر تہکال کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

انٹر فیتھ اینڈ ہیومن رائٹس کا عامر تہکال کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

  

پشاور (سٹی رپورٹر)انٹر فیتھ ہارمن اینڈ ہومن رائٹس پاکستان نے عامر تہکالی کے حق میں پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ عامر کیساتھ ہونیوالے افسوس ناک واقع میں ملوث ذمہ داران پولیس اہلکاروں کو عبرات کا نشان بنایا جائے اور عامر تہکالی کو انصاف فراہم کیا جائے۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارذڈ اور بینرز اٹھارکھے تھے جس پر پولیس کے خلاف نعرے درج تھے۔مظاہرے کی قیادت مرکزی چئیرمین ڈاکٹر شاہد باچا،صوبائی چیئرمین مولانا حیات اللہ خان اور دیگر ساتھیوں نے کی۔اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا عامر تہکالی کو تشدد کا نشانہ بنانے اور بعد میں اسکی نازیبا ویدیو بنانا پولیس کے کردار کو داغ داغ کیا جسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے کہا کہ عامر تہکال کے ساتھ پیش انے والا واقعہ انسانیت سوز واقع ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ عامر تہکالی کو انصاف فراہم کیا جائے اور ذمہ داران کو قرار واوع سا دے اور انکو عبرت کا نشان بنائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -