خیبر،تنظیم نوجوانان قبائل کا این ایل سی کے تعمیراتی کام کیخلاف مظاہرہ

خیبر،تنظیم نوجوانان قبائل کا این ایل سی کے تعمیراتی کام کیخلاف مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ضلع خیبر (بیورورپورٹ) تنظیم نوجوانان قبائل کے زیر اہتمام طورخم بارڈر پر این ایل سی حکام کی جانب سے تعمیراتی کام کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں سیاسی سماجی تنظیموں کے عہدیداران کے علاوہ قوم خوگہ خیل کے عوام نے شرکت کی احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے جمیعت علماء اسلام (ف) کے رہنماء مفتی اعجاز شینواری اے این پی کے رہنماشاہ حسین شینواری معراج الدین شینواری تنظیم نوجونان قبائل کے صدر مولانا حضرت اللہ اور سابق صدر اسرار شینواری کا کہنا تھا کہ این ایل سی حکام کی جانب سے ان کی سرزمین پر ناجائز قبضہ نامنظور ہے انہوں نے این ایل سی حکام سے اپنی اراضی پر پہلے معاہدہ کر رکھا ہے جبکہ این ایل سی حکام اس معاہدے کی کھلی خلاف ورزی کر رہی ہے ان کا مطالبہ تھا کہ این ایل سی معاہدے پر قائم ہو کر فوری طور پر تعمیراتی کام کو بند کردے اور معاہدے کے مطابق قوم خوگہ خیل کے ساتھ حد بندی کرائیں انہوں نے الزام لگایا کہ این ایل سی اپنی اختیارات کا ناجائز استعمال کررہی ہے اگر این ایل سی نے قوم کیساتھ معاہدے کے مطابق چلن نہیں تو وہ طورخم میں ناختم ہونے والا احتجاجی دھرنا دینگے اور پاک افغان شاہراہ کیساتھ افغانستان کو ہر قسم کی سپلائی کو بھی روک دینگے۔