حکومت نے آئی ٹی کی صنعت کے فروغ کیلئے اقدامات کئے ہیں: اسد مجید خان 

حکومت نے آئی ٹی کی صنعت کے فروغ کیلئے اقدامات کئے ہیں: اسد مجید خان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن(آئی این پی) امریکہ میں متعین پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے پاکستان اور امریکہ کے مابین انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں بھرپور تعاون کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پاکستان نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی صنعت کے فروغ کیلئے وسیع تر اقدامات کیئے ہیں تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ٹیکنالوجی کے حوالے سے ٹیک سمٹ میں بذریعہ وڈیو لنک شرکت / خطاب کرتے ہوئے اسد مجید خان نے امریکہ اور پاکستان کے مابین طویل المدتی معاشی، تجارتی اور کاروباری تعلقات پر روشنی ڈالی ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکہ کے مابین انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں بھرپور تعاون کی ضرورت ہے، اسلام آباد میں متعین امریکی سفارتخانے کے ناظم الا مور جون ہور نے بھی آن لائن ٹیک سمٹ میں شرکت کی، اس موقع پرا مریکی سفارتخانے کے ناظم الا مور جون ہور نے کہا کہ امریکہ پاکستان میں سرکاری اور نجی شعبوں کے ساتھ چھوٹے پیمانے کے کاروبار اور  سٹارٹپس میں معاونت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، جون ہور نے پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی صنعت سے وابستہ ہنرمندافراد کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں ترقی کے وسیع مواقع موجود ہیں اور پاکستانی تارکین وطن اس سلسلے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں سمٹ کے دوران، ڈاکٹر اسد مجید خان نے امریکہ میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے دونوں ممالک کے درمیان ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے اٹھائے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔
اسد مجید خان

مزید :

صفحہ آخر -