صوابی،سابق ناظمین کی درخواست ضمانت منظور،رہا

صوابی،سابق ناظمین کی درخواست ضمانت منظور،رہا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی(بیورورپورٹ) ایڈیشنل سیشن جج چھوٹا لاہور کی عدالت نے سابق ناظمین کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔ جس پر انہیں رہا کر دیا گیا تورڈھیر ضلع صوابی کے سابق ناظمین انتظار علی اور محمد کامران کے خلاف تھانہ تورڈھیر میں اقدام قتل کی رپورٹ درج کرائی گئی تھی جس پر انہوں نے مقامی عدالت کو قبل از گرفتاری کے لئے درخواست دی تھی لیکن درخواست خارج ہونے پر ان کو پولیس نے گرفتار کر لیا تھا بعد ازاں انہوں نے عدالت میں ضمانت کے لئے درخواست دی تھی عدالت نے سماعت کے بعد دونوں کو رہا کرنے کے احکامات جاری کر دیئے محمد آیاز ایڈوکیٹ اور عاقل محمد ایڈوکیٹ دونوں کی جانب سے اس کیس کی پیروی کر رہے تھے۔