خیبر،آپریشن سے متاثرہ رہائشیوں کا مسئلہ حل کرنے کے احکامات

خیبر،آپریشن سے متاثرہ رہائشیوں کا مسئلہ حل کرنے کے احکامات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(نیوزرپورٹر)پشاور ہائیکورٹ نے ضلع خیبرمیں آپریشن سے متاثرہ رہائشیوں کی رٹ پر متعلقہ حکام کو ایک ماہ کے اندر سروے مکمل کرکے درخواست گزاروں کا مسئلہ حل کرنے کے احکامات جاری کردیئے پشاورہائیکورٹ کے دورکنی بنچ نے درخواست گزار شعیب خان وغیرہ کی جانب سے دائر رٹ کی سماعت کی درخواست گزاروں کے وکیل اسد خان محمدزئی ایڈوکیٹ نے عدالت کوبتایا کہ 2008میں دہشت گردی اور آپریشن میں درخواست گزاروں کے بھی گھرمسمار ہوگئے تھے جبکہ کئی گھروں کو نقصان پہنچاتاہم اس کے باوجود انہیں تاحال پیکج نہیں دیاگیا جس پر عدالت عالیہ سے رجوع کیا گیاکیس کی سماعت شروع ہوئی توضلع خیبر کے انتظامی نمائندے و تحصیلدار بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے عدالت نے ان کو حکم دیا کہ متاثرہ گھرانوں سے متعلق سروے ایک ماہ کے اندراندر مکمل کرکے درخواست گزاروں کا مسئلہ حل کیا جائے جس کے بعدعدالت نے سماعت ملتوی کردی۔