چمکنی پولیس نے جعلی کرنسی سمگل کرنیکی کوشش ناکام بنادی

چمکنی پولیس نے جعلی کرنسی سمگل کرنیکی کوشش ناکام بنادی

  

پشاور(کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے جعلی کرنسی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا تے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران جعلی کرنسی سمگل کرنے میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے،ملزم کے قبضہ سے لاکھوں جعلی پاکستانی کرنسی برآمد کر لی گئی ہے، گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی چمکنی لقمان خان کو اطلاع ملی تھی کہ کسی بھی وقت جعلی پاکستانی کرنسی سمگل کرنے کی کوشش کی جائیگی جس پر ایس ایچ او تھانہ چمکنی حفیظ الرحمن دیگر نفری پولیس کے ہمراہ مین جی ٹی روڈ ناکہ بندی پر موجود تھا کہ اس دوران ایک مشکوک شخص کو کو روک کر تلاشی لینے پران کے قبضے سے شاپنگ بیگ میں 5 لاکھ 93 ہزار روپے جعلی پاکستانی کرنسی برآمد کرکے ملز م عدالت حسین ولد محمد یونس سکنہ موہڑہ آزاد کشمیر کو گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران جعلی کرنسی سمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -