پشاور،کورونا لاک ڈاؤن کے سبب معاشی طور پر متاثرہ وکلاء کو 5 کروڑ کا چیک جاری
پشاور(نیوز رپورٹر) پشاور ہائیکورٹ کے احکامات پر خیبرپختونخواحکومت نے کورونا لاک ڈاؤن کے سبب معاشی طور پر متاثرہ وکلاء کیلئے 5کروڑ روپے گرانٹ کا چیک جاری کردیا درخواست گزارسرفرازخان ایڈوکیٹ کی جانب سے امجد عنایت ملک، سید بلال جان ایڈوکیٹس وغیرہ کی وساطت سے پشاورہائیکورٹ میں دائر رٹ میں موقف اپنایا گیا تھا کہ کورونا لاک ڈاؤن سے عدالتوں کی بندش کے باعث وکلاء معاشی طور پر متاثر ہوئے لہذاعدالت وفاقی وصوبائی حکومتوں اور بارکونسل کواحکامات جاری کرے کہ مستحق وکلاء کیلئے مالی پیکج کا اعلان کرے جس پر عدالت نے رٹ پٹیشن منظور کرتے ہوئے حکومت کو مالی پیکج فراہم کرنے کا حکم دیا تھاجبکہ بارکونسل کی جانب سے بھی ایک کروڑ روپے کا اعلان کیا گیا گزشتہ روز محکمہ قانون کی جانب سے اعلامیہ جاری کیاگیا جس کے تحت بارکونسل کوگرانٹ ان ایڈ کی مد میں پانچ کروڑ روپے کا چیک جاری کیا گیا ہے جو مستحق وکلاء میں تقسیم کیاجائے