محکمہ خوراک کی گرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں‘ مزید 17 افراد گرفتار

محکمہ خوراک کی گرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں‘ مزید 17 افراد گرفتار

  

پشاور(سٹی رپورٹر) محکمہ خوراک نے گرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے مزید 17 افراد کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر خوراک الحاج قلندر لودھی‘ سیکرٹری خوراک نثار احمد‘ ڈائریکٹر محکمہ خوراک محمد زبیر احمد کی ہدایت پر راشننگ کنٹرولر آفتاب عمر کی نگرانی میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر تسبیح اللہ‘ فوڈ انسپکٹرز وحید یوسف اور محسن علی شاہ نے رنگ روڈ‘ جمیل چوک‘ پھندو چوک‘ طور بابا سٹاپ‘ ہزار خوانی سٹاپ اور دیگر علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 17 گرانفروشوں کو گرفتار کرلیا جن میں سبزی و پھل فروش‘ دودھ و دہی فروش‘ قصائی‘ جنرل سٹور مالکان اور دیگر شامل ہیں۔ راشننگ کنٹرولر آفتاب عمر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گرانفروشی کیخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور کسی کے ساتھ نرمی نہیں برتی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ محکمہ خوراک کے افسران روزانہ کی بنیاد پر فیلڈ میں جا کر شہریوں کو معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے سمیت گرانفروشی کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کرے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -