صحت بحران اور مہنگائی سے عوام پریشان ہیں‘ محمد فائق شاہ

صحت بحران اور مہنگائی سے عوام پریشان ہیں‘ محمد فائق شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاو ر(سٹی رپورٹر) چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے ملک میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سلوک عوام کے ساتھ ظلم ہے جسے برداشت نہیں کیا جائے گا، اس گرمی میں صحت بحران، مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔حکمران منصوبہ بندی اور حکمت عملی میں ہمیشہ ناکام رہے ہیں، ٹڈی دل، سیلاب، اور ڈینگی وائرس جیسے خطرات بھی سر پر کھڑے ہیں اور حکومت چین کی نیندسو رہی ہے، اپوزیشن اور حکومت دونوں نے عوام کو شٹل کاک بنایا ہوا ہے، امن ترقی پارٹی ان ظالمانہ اقدامات اور سلوک کے خلاف ایک ملک گیر تحریک ہے جو عوام کے ساتھ کھڑی ہے، محمد فائق شاہ نے کہا کہ وزیراعظم اور ان کی ٹیم کے اختلافات اور مفادات ہی ختم نہیں ہوتے، عوام کو ریلیف کیا دیں گے انہوں نے مطالبہ کیا کہ فی الفور لوڈ شیڈنگ اور مہنگائی کا عذاب ختم کیا جائے ورنہ عوام کا غیض وغضب سب کچھ بہا لے جائے گا۔انہوں نے پارٹی رہنماوں کو عوامی مسائل سامنے لانے کی ہدایت کی اور کہا کہ حقیقی جمہوریت کے لیے ہر محاذ پر جدوجہد جاری رکھی جائے گی