وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے ناظم اسلامی جمعیت طلبہ کے وفد کی ملاقات

  وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے ناظم اسلامی جمعیت طلبہ کے وفد کی ملاقات

  

  

پشاور (سٹی رپورٹر)ناظم اسلامی جمعیت طلبہ یونیورسٹی کیمپس پشاور شفیق الرحمن کا وفد کے ہمراہ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے ملاقات۔وفد میں شاہ زیب احمد، ارسلان طارق اور تصور کاظمی بھی شامل تھے۔ وفد نے وزیر تعلیم سے صوبہ بھر میں طلبہ کو درپیش مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا۔وفد کے شرکاء نے مطالبہ کیا کہ ملک بھر کے تمام اضلاع میں معیاری انٹرنیٹ کی فراہمی کو جلد از جلد یقینی بنایا جائے تاکہ تمام طلبہ یکساں طور پرآن لائن کلاسز سے مستفید ہوسکیں۔پرائیویٹ ڈگری کرنے والے طلبہ کے امتحان اور پروموشن کے لئے طریقہ کار وضع کیا جائے تاکہ ان کا تعلیمی سال ضائع ہونے سے بچ جائیں۔وفد نے جامعات اور خصوصا جامعہ پشاور کے تاریخی خسارے کے خاتمہ کے لئے گرنٹ کا بھی مطالبہ کیا۔اس کے علاوہ طلبہ کے لئے سکالرشپ،فیسوں میں اضافہ،اگلے سمسٹرز میں پروموشن،ایم فل اور پی ایچ ڈی کے تھیسز جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع اور جامعات کی خود مختاری جیسے ایشوز بھی ملاقات میں زیر بحث آئیں۔وزیر تعلیم نے جلداز جلد ان مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔اور یونیورسٹیوں کے مالی خسارے خاتمہ کے لئے سپلیمنٹری گرانٹ کا بھی مطالبہ کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -