مردان میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے خصوصی آگاہی مہم

مردان میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے خصوصی آگاہی مہم

  

مردان(بیورورپورٹ)این سی ایچ ڈی ضلع مردان کے ڈپٹی ڈائریکٹر لعل محمد طورو نے کہا ہے کہ پی ایچ ڈی ایف کے تعاون سے این سی ایچ ڈی اور ضلعی انتظامیہ نے مشترکہ طور پر کورونا وائرس کی وباء سے بچاؤ کا خصوصی آگاہی مہم کا آغاز کردیا اور اس مہم کے دوران مردان کے جن علاقوں میں کورونا وباء کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر قابو پانے کے لئے لگائے گئے لاک ڈاؤن والے علاقوں میں فوڈ پیکجز،سینیٹائزر اور کورونا سیفٹی پیک کا مفت تقسیم کرینگے۔اس سلسلے میں این سی ایچ ڈی ضلع مردان کے ڈپٹی ڈائریکٹرلعل محمد طورو نے اڈیشنل ڈپٹی کمشنر نیک محمد خان،خاتون اسسٹنٹ کمشنر مردان گل بانو،خاتون ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مس سحرش نگار اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (زنانہ) کے دفاتر میں انہیں کورونا سے بچاؤ کے پمفلٹس اور بینرز دی گئیں۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور این سی ایچ ڈی ضلع مردان ایک ساتھ کورونا وباء پر قابو پانے کیلئے لوگوں میں آگاہی مہم کے ذریعے کافی حد تک شعور اجاگر کرینگے اور جن علاقوں میں لاک ڈاؤن ہے وہاں پر گھریلوں خواتین کو سینیٹائزر،کورونا سیفٹی پیکس بنانے کے طریقہ ء کارو بھی سکھائینگے جس سے ان کو بہت فائدہ حاصل ہوگا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -