مردان، ایپکا کا تنخوا ہوں اور پنشن میں اضافہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

مردان، ایپکا کا تنخوا ہوں اور پنشن میں اضافہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  

مردان (بیورورپورٹ) اپیکا نے تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کے لئے پریس کلب کے سامنے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا اومطالبات کے حل کے لئے 30جون تک قلم چھوڑ ہرٹال کا اعلان کردیا یہاں جمعرات کے روز آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن ضلع مردان کے صدر سید مقبول شاہ کی قیادت میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ہوا سینکڑوں ملازمین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھارکھے تھے جن پر مطالبات کے حق اور حکومت کے خلاف نعرے درج تھے مظاہرین سے صوبائی جنرل سیکرٹری سجاد یوسفزئی،ایجوکیشن کونسل کے صدر عثمان سنگر،پی ای ٹی کے صوبائی صدر محمد شیر،سابق صدر اورنگ زیب کشمیری،حافظ انعام الرحمان سمیت دیگر نے خطاب کیا اورکہاکہ آئی ایم ایف کے دباؤ پر سرکاری ملازمین کے پیٹ میں چھرا گھونپا گیاہے اورملک کی 73سالہ تاریخ میں پہلی بار بجٹ میں سرکاری ملازمین کو نظر انداز کردیاگیاہے مقررین نے کہ پورے ملک میں تنخواہوں کا یکساں نظام کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ ملازمین تنخواہوں میں ایڈھاک ازم اور ٹیکس نہیں مانتے بین الاقوامی مالیاتی ادارے کی مداخلت کو ختم کیاجائے بصورت دیگر سرکاری ملازمین کا احتجاجی جاری رہے گا انہوں نے 30جون تک قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ تنخواہوں میں اضافے اور مطالبات پر نظرثانی نہ ہونے کی صورت میں احتجاج کا دائرہ وسیع کیاجائے مرکزی اورصوبائی تنظیموں سے مل کر آئند ہ کا لائحہ عمل طے کیاجائے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -