حکومت اور کمپنیوں کا آکسیجن کی بلاتعطل فراہمی پر اتفاق

حکومت اور کمپنیوں کا آکسیجن کی بلاتعطل فراہمی پر اتفاق

  

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہرنے کہا ہے کہ حکومت اور کمپنیوں نے بلاتعطل آکسیجن کی سپلائی کی فراہمی پر اتفاق کیا ہے،آئندہ دو ہفتوں میں نجی شعبے کے 3 آکسیجن پلانٹ بھی کام شروع کردیں گے۔ ٹوئٹر اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ وزارت صنعت نے آکسیجن پروڈویسر کمپنیوں سے بات چیت کی ہے جس میں حکومت اور کمپنیوں کا بلاتعطل آکسیجن کی سپلائی کی فراہمی پر اتفاق کیاگیا۔ حماد اظہر کے مطابق پہلی ترجیح کے طور پر ہیلتھ کئیر کیلئے آکسیجن فراہم کرتے رہیں گے، کمپنیوں کا اعلان کیا گیا۔

حماد اظہر

مزید :

پشاورصفحہ آخر -