فیصل آباد میں ڈاکوؤں کا ”جنرل ہولڈ اپ قائم“، ایک ہی روز میں 33وارداتیں

فیصل آباد میں ڈاکوؤں کا ”جنرل ہولڈ اپ قائم“، ایک ہی روز میں 33وارداتیں

  

فیصل آباد(کرائم رپورٹر)ضلع بھر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی 33وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں کے منظم گروہ 20لاکھ روپے سے زائد نقدی، 50 تولے سے زائد طلائی زیورات، چار موٹرسائیکل، لاکھوں روپے مالیت کے مویشی، ایک درجن سے زائد موبائل فونز اوردیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرارہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ملک رشید کے گھر داخل ہونیوالے نامعلوم ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بناکر 11 لاکھ روپے کی نقدی، 47تولے طلائی زیورات،12 موبائل فونزاور دیگرقیمتی سامان لوٹ لیا۔اس طرح خالد کے گھر سے نقدی وغیرہ، عرفان سے چارلاکھ روپے، رفیق کی فیملی سے طلائی زیورات، محمد عرفان سے لاکھ روپے، ذاکر سے اسی ہزار،موبائل، رفیق سے تیس ہزارروپے، موبائل، طارق،کشور، عدیل، طاہر، حمزہ اور عثمان سے نقدی، موبائل فونزچھین کر فرارہوگئے جبکہ نامعلوم چوروں کے گروہ کاشف سے لاکھ روپے، چار توے طلائی زیورات، قیمتی سامان، عبد الوحید کی جیب سے ڈیڑھ لاکھ روپے کی نقدی،یاسر، عبد اللہ، عبد الشکور اور غلام محمد کے لاکھوں روپے مالیت کے جانور، علی رضاشبیر، اشرف اور ذیشان کی موٹر سائیکلیں چور چلتے بنے۔

وارداتیں

مزید :

صفحہ آخر -