چیچہ وطنی، تیز رفتار وین نے موٹرسائیکل سوار 2 نوجوانوں کو کچل ڈالا

چیچہ وطنی، تیز رفتار وین نے موٹرسائیکل سوار 2 نوجوانوں کو کچل ڈالا

  

چیچہ وطنی(نامہ نگار،نمائندہ خصوصی)تیز رفتار ہائی ایس وین نے موٹر سائیکل سوار دو نوجوانوں کو کچل ڈالا جس کے نتیجہ میں دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ چیچہ وطنی کمالیہ روڈ پر میاں چنوں کے رہائشی حق نواز اور رمضان اپنی موٹر سائیکل پر کمالیہ سے میاں چنوں جا رہے تھے کہ چیچہ وطنی کمالیہ روڈ پر تیز رفتار ہائی ایس وین نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔پولیس تھانہ صدر نے موقع پر پہنچ کر دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چیچہ وطنی پہنچایا۔ڈرائیو وین سمیت جائے حادثہ سے فرار ہو گیا۔

حادثہ،2ہلاک

مزید :

صفحہ آخر -