بصیر پور، بارش کے دوران چھت گرنے سے 3بچے ملبے تلے د ب کر جاں جاں بحق، میاں بیوی 

بصیر پور، بارش کے دوران چھت گرنے سے 3بچے ملبے تلے د ب کر جاں جاں بحق، میاں ...

  

اوکاڑہ، بصیرپور(بیورو رپورٹ،نامہ نگار) نواحی قصبہ بصیر پور کے گاؤں کوٹ شیر خاں میں محنت کش اشرف  کے گھر کی دوران بارش  چھت گر گئی جس کے ملبے تلے کمرے میں سوئے ہوئے تین بچے شیز ا، ابوبکر،سعدیہ  ملبے تلے دب کر جاں بحق جبکہ اشرف اس کی بیوی اور تین بچے زخمی ہو  گئے تفصیلات کے مطابق اشرف کمہاراہلخانہ کے ہمراہ اپنے کمرہ میں سورہاتھاکہ علی الصبح طوفانی بارش شروع ہوگئی جس سے کمرہ کی چھت پرنالہ بندہونے کی وجہ سے پانی سے بھرگئی اوربوجھ بڑھنے سے آہنی گارڈرمڑگئے جس سے چھت نیچے آگری اورپوراخاندان ملبہ تلے دب گیا۔اطلاع ملنے پرریسکیو 1122کی ٹیم اور پولیس نفری موقع پر پہنچ گئی  انہوں نے اہل علاقہ کی مدد سے  ملبہ ہٹایا اس دوران اشرف کی 6سالہ بیٹی سعدیہ،4سالہ بیٹی شیزااور2ماہ کا بیٹا ابوبکردم توڑگئے جبکہ اشرف اسکی بیوی شہناز،14سالہ بیٹی آمنہ،10سالہ بیٹی عائشہ اور8سالہ بیٹا افراہیم شدیدزخمی ہوگئے جنہیں مقامی ہسپتال پہنچادیاگیاجہاں طبی امدادکے بعدانکی حالت خطرہ سے باہربتائی گئی ہے۔ دریں اثناء مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی میاں محمدمعین خاں وٹو اوررکن پنجاب اسمبلی چودھری افتخارحسین چھچھرنے واقعہ پر گہرے رنج وغم کااظہارکیاہے  دونوں پارلیمنٹیرینزنے کہاہے کہ وہ قومی وصوبائی اسمبلیوں کے رواں اجلاسوں میں بھی اس المناک معاملہ کواٹھائیں گے۔انہوں نے کہاکہ حکومت قدرتی آفات میں جاں بحق ہونے والے دیگرشہریوں کی طرح متاثرہ محنت کش اشرف کی بھی مالی اعانت کرے 

چھت گر گئی

مزید :

صفحہ آخر -