وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر اجمل وزیر عامر تہکال کے گھر گئے

وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر اجمل وزیر عامر تہکال کے گھر گئے

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیربرائے اطلاعات و تعلقات عامہ اجمل وزیر, وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان کی ہدایت پر پولیس تشدد کا نشانہ بننے والے متاثرہ نوجوان کے گھرگئے, متاثرہ خاندان سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ اظہار ہمدردی کی۔ مشیر اطلاعات نے واقعے کے بعداب تک اٹھائے گئے حکومتی اقدامات سے متاثرہ خاندان کو آگاہ کیااور کہا کہ وزیراعلیٰ محمود خان خود اس تمام کارروائی کو دیکھ رہے ہیں,اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ معاملے کی شفاف تحقیقات کے لیے جوڈیشل انکوائری کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پولیس اہلکاروں کی یہ حرکت ناقابل معافی ہے,اور انھیں قرار واقعی سزا ملے گی,انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت میں کوئی قانون سے بالاتر نہیں اور نہ ہی کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت ہے۔ پولیس تشدد کا نشانہ بننے والے شہری کے خاندان نے حکومتی اقدامات پر اعتماد و اطمینان کا اظہار کیا، اور کہا کہ انہیں خیبر پختونخوا حکومت پر یقین ہے کہ انصاف کو پورا کیا جائیگا.اس موقع پر تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی ارباب شیر علی بھی مشیر اطلاعات کے ہمراہ تھے

مزید :

صفحہ اول -