ڈنمارک کی خاتون وزیراعظم نے اپنی شادی کیوں ملتوی کردی؟ وجہ کورونا نہیں بلکہ۔۔۔

ڈنمارک کی خاتون وزیراعظم نے اپنی شادی کیوں ملتوی کردی؟ وجہ کورونا نہیں ...
ڈنمارک کی خاتون وزیراعظم نے اپنی شادی کیوں ملتوی کردی؟ وجہ کورونا نہیں بلکہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوپن ہیگن(ڈیلی پاکستان آن لائن)  کورونا وائرس کا پھیلاو جاری ہے۔دنیا بھر میں اب تک 96 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد چار لاکھ 88 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

ایسی تشویشناک صورتحال میں لاک ڈاون کھلنے کے باوجود ڈنمارک کی وزیراعظم میٹے فریڈرکسن نے اپنی شادی ملتوی کردی ہے اور اس کی وجہ یورپی یونین کا وہ پہلا اجلاس ہے جو اس وبا کے بعد پہلی بار بلایا جا رہا ہے۔

میٹے فیڈرکسن نے بتایا ہے کہ ان کی شادی 17 اور 18 جولائی کو طے تھی تاہم انہی دنوں ہی یورپی ممالک کورونا وائرس کی وبا کے بعد اپنا پہلا اجلاس منعقد کرنے جا رہی ہے۔ اس لیے انہوں نے اجلاس میں شرکت کے لیے اپنی شادی ملتوی کردی ہے۔

اپنی شادی کے التوا کا اعلان میٹے نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر کیا ہے۔

فریڈرکسن نے کہا کہ انھیں ’اپنا کام کرنا ہے اور ڈنمارک کے مفادات کا تحفظ کرنا ہے‘ اور کہا کہ انھیں اس بات کی بہت خوشی ہے کہ ان کے منگیتر ’نہایت صابر ہیں۔‘

بی بی سی کے مطابق یورپی یونین کے اس  اجلاس میں یورپی رہنما کووڈ 19 سے بحالی کے ایک فنڈ اور ایک نئے بجٹ کی تجاویز پر غور کریں گے۔