پاکستان میں کورونا کے وار جاری ،مزید 59 افراد جاں بحق اور متاثرہ افراد میں اضافہ

پاکستان میں کورونا کے وار جاری ،مزید 59 افراد جاں بحق اور متاثرہ افراد میں ...
پاکستان میں کورونا کے وار جاری ،مزید 59 افراد جاں بحق اور متاثرہ افراد میں اضافہ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 2775 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 59 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 21 ہزار 41 ٹیسٹ کیے گئے جن میں مزید 2775 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 95 ہزار 745 ہو گئی ہے جبکہ 59 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور اموات 3 ہزار 962 ہو گئیں ہیں تاہم 84 ہزار 168 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں ۔

سب سے زیادہ کیسز

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز اس وقت سندھ میں ہیں جہاں تعداد 75 ہزار 168 تک پہنچ گئی ہے جبکہ پنجاب میں 71 ہزار 987 ، کے پی کے میں 24 ہزار 303 ، اسلام آباد میں 11 ہزار 981، گلگت بلتستان میں 1398 ، بلوچستان میں 9 ہزار 946ا ور آزاد کشمیر میں اب تک 962 افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے ۔

سب سے زیادہ اموات

کورونا وائرس کے باعث گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 59 افراد دم توڑ گئے ہیں جس کے بعد مجموعی اموات 3962 ہو گئیں ہیں ، سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئیں ہیں جہاں تعداد 1629 ہو گئی ہے ، سندھ میں 1178، کے پی کے میں 879 ، اسلام آباد میں 119، گلگت بلتستان میں 23 ، بلوچستان میں 109 اور آزاد کشمیر میں 25 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔

صحت یاب ہونے والے مریض

سب سے زیادہ مریض سندھ میں صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو لوٹ چکے ہیں جن کی تعداد 40 ہزار 470 ہے ، پنجاب میں 21 ہزار 9 ، کے پی کے میں 11 ہزار 449 ، اسلام آباد میں 5 ہزار 839 ، گلگت بلتستان میں 999، بلوچستان میں 3737اور آزاد کشمیر میں اب تک 395 افراد وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے ہیں ۔

دنیا کی حالت

 دنیابھرمیں کوروناسےمتاثرافرادکی تعداد97 لاکھ 14 ہزارسےتجاوزکرگئی جبکہ   کوروناسےجاں بحق افرادکی تعداد4 لاکھ 91 ہزار 856 ہوگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آخری اطلاعات تک  دنیابھرمیں کورونا کے52 لاکھ 50 ہزار85 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -کورونا وائرس -