" میں جلد سے جلد شادی کرنا چاہتی ہوں کیونکہ۔۔۔" پاکستانی دلہن، بھارتی دولہا، انڈین وزیراعظم مودی سے اپیل کردی

" میں جلد سے جلد شادی کرنا چاہتی ہوں کیونکہ۔۔۔" پاکستانی دلہن، بھارتی دولہا، ...

  

نئی دہلی (ویب ڈیسک)عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر جاری دنیا بھر میں لاک ڈاﺅن کے دوران شادی تاخیر کا شکار ہونے پر پاکستانی دلہن نے اپنے بھارتی منگیتر سے شادی کے لیے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ویزے کی اپیل کردی ہے۔

وبائی بیماری کورونا وائرس کے دوران جہاں لوگ شادی منسوخ یا گھروں میں سادگی سے شادی کر رہے ہیں وہیں اس وبا نے سرحد پار رہنے والے رشتہ داروں کے لیے مشکلات کھڑی کر رکھیں ہیں، ایسا ہی ایک وا قعہ پاکستان اور بھارت میں رہنے والے ایک جوڑے کے ساتھ پیش آیا ہے۔

پاکستان کی رہائشی شمائلہ اور بھات کے شہر جلندھر کا رہائشی کمال کلیان کی 2018ءمیں ویڈیو کال کے ذریعے منگنی ہوئی تھی جس کے بعد ان کی شادی سال 2020 کے اوائل میں طے ہونا پائی تھی مگر لاک ڈاﺅن کے نتیجے میں شادی تا حال تاخیر کا شکار ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی شہری کمال کلیان کی جانب سے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے اپیل کی گئی ہے کہ اس کی پاکستانی دلہن شمائلہ اور اس کے خاندان کو ویزا جاری کیا جائے تاکہ وہ بھارت پہنچ سکیں اور ان کی شادی انجام پائے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی لڑکی شمائلہ نے بھی بھارتی وزیر اعظم سے ویزہ جاری کرنے کی اپیل کی ہے ، بھارتی میڈیا کے مطابق شمائلہ نے فون پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جلد سے جلد کمال کلیان سے شادی کرنا چاہتی ہیں، بس بھارتی حکومت کی جانب سے ویزہ جارے کیے جانے کا انتظار ہے۔

شمائلہ کا کہنا ہے کہ کلیان نے بھارت میں اس کے اور اس کے سارے خاندان والوں کے ویزے کے لیے کاغذات تیار کر رکھے تھے مگر کورونا وائرس کے سبب دونوں ملکوں میں لاک ڈاو?ن شروع ہو گیا، شمائلہ کا کہنا ہے کہ میں دونوں ملکوں کی حکومتوں سے ویزہ جاری کیے جانے کی اپیل کرتی ہوں تا کہ ہم جلد شادی کر سکیں۔

مزید :

بین الاقوامی -