پاکستان کے وہ شہر جہاں آج بارش کاامکان ہے

پاکستان کے وہ شہر جہاں آج بارش کاامکان ہے
پاکستان کے وہ شہر جہاں آج بارش کاامکان ہے

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ جمعہ  کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ گرج چمک اور تیز ہواوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔ تاہم لاہور، فیصل آباد، قصور، اوکاڑہ ،سرگودھا ، میانوالی ، راوالپنڈی اور گوجرانوالہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران ملتان، ڈی جی خان، لیہ، بھکر، راجن پور، بہاولپور اور بہاولنگر میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔ تاہم مالاکنڈ، سوات، چترال ، دیر، مردان اور پشاورمیں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے تاہم بلوچستان اور سندھ میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ بالائی خیبر پختونخوا، خطۂ پوٹھوہار، گلگت بلتستان، کشمیراور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم بالائی ووسطی پنجاب اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔

سب سے زیادہ بارش:پنجاب: ساہیوال 24 ، جھنگ 22 ، اوکاڑہ 17 ، نور پور تھل 08 ، قصور 05، ٹوبہ ٹیک سنگھ 04 ،لاہور ائیر پورٹ 02اور سٹی میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔ جبکہ گزشتہ روزریکارڈ کیےگئےزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: سبی،دادو،موہنجوداڑو 46، جیکب آباد اورروہڑی میں 45 ڈگری سینٹی رہے۔

مزید :

ماحولیات -