"جنرل ضیاءالحق کی جائیداد کیساتھ اختر مینگل اپنے اثاثوں کا تبادلہ کرلیں" بی این پی سربراہ کو بڑی پیشکش

"جنرل ضیاءالحق کی جائیداد کیساتھ اختر مینگل اپنے اثاثوں کا تبادلہ کرلیں" بی ...

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ضیاکے سربراہ محمد اعجازالحق نے انکشاف کیا ہے کہ جنرل محمد ضیاءالحق نے اقتدار سنبھالتے ہی جب بلوچستان میں تمام عسکری کارروائیاں روک دیں اور آپریشن روکنے کے ساتھ ہی حیدرآباد ٹریبونل توڑ کر عطااللہ مینگل سمیت تمام بلوچ رہنماﺅں اور سرداروں کو رہا کیا تو اختر مینگل کے والد عطا اللہ مینگل کی صحت انتہائی خراب تھی جنرل ضیا نے جب عطااللہ مینگل کو بیرون ملک علاج کی سہولت فراہم کی تو ان کی آنکھوں میں تشکر کے آنسو تھے۔

حکومت سے استدعا ہے کہ وہ ایک اعلیٰ سطح کی مشترکہ تحقیقاتی کمیشن تشکیل دے جو اختر مینگل اور ہمارے اثاثوں کی جے آئی ٹی ٹیم تحقیقات کرے بصورت دیگر جنرل ضیاءالحق شہید کی جائیداد کے ساتھ اختر مینگل اپنے اثاثوں کا تبادلہ کرلیں۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -