معصوم بچی سے زیادتی کی کوشش،ملزم کو پکڑ لیا گیا

معصوم بچی سے زیادتی کی کوشش،ملزم کو پکڑ لیا گیا
معصوم بچی سے زیادتی کی کوشش،ملزم کو پکڑ لیا گیا

  

کراچی(ویب ڈیسک)گلشن معمار کے علاقے میں معصوم بچی سے زیادتی کی کوشش،ملزم کو پکڑ لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گلشن معمار کے علاقے افغان بستی میں ایک نوجوان 4 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے لئے ا یک مقام پر لیکر گیا جہاں پرلکڑی کاٹنے والے ایک شخص نے دیکھ کر شور مچادیا اور لڑکے کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا ۔

لکڑی کاٹنے والے کا کہنا تھا کافی دیر سے ایک لڑکا موٹرسائیکل پر ایک بچی کو لیکر گھوم رہا تھا ،اس نے موقع دیکھ کر ایک مقام پر بچی کو اتار کرزیادتی کی کوشش کی تو اس کے کو پکڑ کر علاقہ مکینوں نے تشدد کانشانہ بنایا اور پولیس کے حوالے کردیا۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -