" فائز عیسیٰ کیس کے بعد ایک وزیر نے وزیراعظم کو بتایا کہ سب کچھ ختم ہوگیا اور بعد میں معذرت کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔" سابق وزیر قانون فروغ نسیم نے وزارت سے الگ ہونے کا اشارہ دیدیا

" فائز عیسیٰ کیس کے بعد ایک وزیر نے وزیراعظم کو بتایا کہ سب کچھ ختم ہوگیا اور ...

  

اسلام آباد(ویب ڈیسک)بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ ایک وزیر نے جسٹس فائز کیس میں وزیراعظم کو غلط اطلاع دی۔

روزنامہ دنیا کے مطابق بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا فیصلے کے بعد وزیراعظم کو بتایا گیا حکومت کیس ہار چکی ہے ، ایک وزیر نے کہا کہ سب کچھ ختم ہو گیا۔بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ بعد ازاں میں نے اور شہزاد اکبر نے وزیراعظم کو بتایا کہ ہم کیس جیت چکے ہیں، جس کے بعد بریفنگ دینے والے وزیر نے معذرت کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے فیصلہ پڑھا ہی نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ فیصلہ سمجھے بغیر مٹھائی کھانے والوں کا مذاق نہ اڑایا جائے ،ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اب میں فیصلہ کروں گا کہ دوبارہ وزیر بننا ہے یا نہیں، وزیر بننے کے بعد مجھے بہت مالی نقصان ہوا، کہاں ایک اچھے وکیل کی فیس اور کہاں ایک لاکھ تنخواہ !۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -