خواجہ آصف آج نیب میں پیش نہ ہوئے لیکن وکیل کی جانب سے وجہ کیا بتائی گئی؟ جانیئے

خواجہ آصف آج نیب میں پیش نہ ہوئے لیکن وکیل کی جانب سے وجہ کیا بتائی گئی؟ ...
خواجہ آصف آج نیب میں پیش نہ ہوئے لیکن وکیل کی جانب سے وجہ کیا بتائی گئی؟ جانیئے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ہاؤسنگ سوسائٹی سیالکوٹ سکینڈل کے معاملے میں خواجہ آصف آج نیب میں پیش نہیں ہوئے۔ ان کی جگہ ان کے وکیل پیش ہوئے اور دستاویزات جمع کروائیں۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق خواجہ آصف کوہاؤسنگ سوسائٹی سیالکوٹ اسکینڈل کے معاملہ  پر نیب میں پیش ہونا تھا تاہم وہ پیش نہیں ہوئے جب کہ ان کے وکیل نے ان کی جگہ نیب کو دستاویزات جمع کروادیں۔

خواجہ آصف کے وکیل چودھری نجم الحسن نے بتایا کہ  خواجہ آصف  بجٹ سیشن میں مصروفیات  کی وجہ سے پیش نہیں ہوں گے جب کہ نیب نے پیشی کی نئی تاریخ بھی نہیں دی۔

جواب میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آئندہ جوتاریخ دی جائے گی پیش ہوں گے۔

خیال رہے کہ آج مورخہ 26 جون کو نیب نے خواجہ آصف کو طلب کر رکھا تھا۔ خواجہ آصف کو ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق ریکارڈ ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سابق وزیرخارجہ خواجہ آصف پرنیب کی جانب سے تفصیلات طلب کی گئی ہیں کہ کینٹ ہاوَسنگ سوسائٹی سیالکوٹ میں ان کے اہل خانہ نے کتنی سرمایہ کاری کی؟

ان پر نیب کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں  نے سوسائٹی انتظامیہ کی ملی بھگت سے 137 کنال اراضی غیر قانونی فروخت کی۔

خواجہ آصف پر یہ الزام بھی عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے ان شہریوں کی اراضی پر قبضہ کیا جنہوں نے کبھی زمین فروخت ہی نہیں کی۔

نیب  کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سوسائٹی نے غیر قانونی طور پر اراضی پر قبضے کیے ہیں، سابق وزیر خواجہ آصف نے اختیارات کا غیرقانو نی استعمال کیا۔

مسلم لیگ ن کے سینئر رہ نما پر یہ الزام بھی عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے غیر قانونی سوسائٹی کی ریونیو اتھارٹی سے متعدد منظوریاں لیں۔

مزید :

قومی -