پی آئی اے کی پرواز میں دوران سفر مسافر جاں بحق ، کیا ہوا تھا ؟ جانئے

پی آئی اے کی پرواز میں دوران سفر مسافر جاں بحق ، کیا ہوا تھا ؟ جانئے
پی آئی اے کی پرواز میں دوران سفر مسافر جاں بحق ، کیا ہوا تھا ؟ جانئے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پی آئی اے کی پرواز پی کے 9714 میں دوران پرواز مسافر جاں بحق ہوگیا۔

ایکسپریس نیوزکی رپورٹ کے مطابق مسافر دلشادحسین پی آئی اے کے جہاز میں سفر کررہا تھا کہ دوران پرواز طبیعت خراب ہونے پر جان کی بازی ہار گیا۔پرواز پی کے 9714 آج صبح مدینہ سے لاہور پہنچی تو مسافر کی میت ورثا کے حوالے کردی گئی ہے ۔

یاد رہے کہ پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 21 ہزار 41 ٹیسٹ کیے گئے جن میں مزید 2775 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 95 ہزار 745 ہو گئی ہے جبکہ 59 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور اموات 3 ہزار 962 ہو گئیں ہیں تاہم 84 ہزار 168 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں ۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز اس وقت سندھ میں ہیں جہاں تعداد 75 ہزار 168 تک پہنچ گئی ہے جبکہ پنجاب میں 71 ہزار 987 ، کے پی کے میں 24 ہزار 303 ، اسلام آباد میں 11 ہزار 981، گلگت بلتستان میں 1398 ، بلوچستان میں 9 ہزار 946ا ور آزاد کشمیر میں اب تک 962 افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے ۔

مزید :

قومی -