ارطغرل کا کردار نبھانے والے ترک ادکار ” انجن التان دوزیاتن“ نے خاموشی توڑ دی ، بی بی سی کو دیئے گئے انٹرویو میں پاکستان سے متعلق زبردست بات کہہ دی

ارطغرل کا کردار نبھانے والے ترک ادکار ” انجن التان دوزیاتن“ نے خاموشی توڑ ...
ارطغرل کا کردار نبھانے والے ترک ادکار ” انجن التان دوزیاتن“ نے خاموشی توڑ دی ، بی بی سی کو دیئے گئے انٹرویو میں پاکستان سے متعلق زبردست بات کہہ دی

  

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن )ترک ڈرامے ارطغرل نے پاکستان سمیت پوری دنیا میں اس وقت دھوم مچا رکھی ہے اور اس کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو چار چاند اس وقت لگے جب شائقین کے شوق کو دیکھتے ہوئے اسے فلموں کی معروف بڑی ویب سائٹ ” نیٹ فلکس “ نے بھی اسے دکھانا شروع کیا تاہم اب اس ڈرامے میں ارتغرل کا کردار ادا کرنے والے اداکار ” انجن التان دوزیاتن “ نے بی بی سی کو خصوصی انٹرویو دیاہے ۔

بی بی سی کو دیئے گئے انٹرویو میں ترک اداکار انجن التان دوزیاتن کا کہنا ہے کہ ڈراما ”ارطغرل“دنیا بھر میں اتنی کامیابی حاصل کرلے گا انہوں نے کبھی یہ نہیں سوچا تھا۔ بی بی سی کی میزبان نے انجن سے کہا کہ دنیا بھر میں آپ کے اور آپ کے ڈرامے کے بہت سارے چاہنے والے ہیں جو آپ کو بے حد پسند کرتے ہیں۔میزبان نے انجن سے پوچھا جب آپ لوگ اس ڈرامے کی شوٹنگ کررہے تھے تو کیا آپ نے سوچاتھا کہ یہ ڈراما اتنی غیر معمولی کامیابی حاصل کرلے گا اور لوگ اسے اتنی محبت دیں گے۔ اس سوال پر انجن التان نے کہا جب ہم ڈرامے کی شوٹنگ کررہے تھے تو ہمیں شروع میں معلوم تھا کہ یہ ایک یادگار سیریز ہوگی البتہ اس سیریز کو اتنی غیر معمولی کامیابی ملے گی یہ نہیں سوچا تھا۔ لیکن ہم بہت خوش ہیں کہ ”ارطغرل“کو اتنا زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔

میزبان نے کہا کہ ”ارطغرل “کے دنیا بھر میں ہٹ ہونے کے بعدبہت سارے لوگ ترکی آنا اور وہاں کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں۔ میزبان کے سوال پر انجن التان نے کہا یہ حقیقت ہے کہ اس سیریز کے بعد ترکی کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے جو کہ بہت اچھی خبر ہے۔ میزبان نے کہا”دیریلش ارطغرل“کو اردو میں ڈب کرکے پاکستان میں نشر کیا جارہا ہے جہاں اس سیریز نے مقبولیت کےسارے ریکارڈز توڑ دئیے ہیں ا?پ کو کیا لگتا ہے پاکستانیوں کی اس سیریز کو اتنا زیادہ پسند کرنے کی کیا وجہ ہوسکتی ہے؟

انجن التان نے کہا مجھے لگتا ہے کہ پاکستانی اور ترکش عوام دونوں ہی اچھی طرح سے تیار کی گئی کہانیاں پسند کرتے ہیں۔ میزبان نے پوچھا کہ آپ نے ڈرامے میں ارطغرل غازی کا کردار نبھایا ہے آپ کو ان کی کس خوبی نے سب سے زیادہ متاثر کیا تھا ؟اس سوال کے جواب میں انجن التان نے کہا مجھے ارطغرل غازی کی سوچ، ان کی زندگی کا مقصد، طاقت اور ان کے اصولوں نے بہت متاثر کیا۔ وہ قابل ستائش شخص تھے۔ مجھے بہت خوشی ہے کہ میں نے ٹی وی پر ارطغرل غازی کی زندگی کو پیش کیا۔

مزید :

تفریح -