غیر معینہ مدت کیلئے سوشل میڈیا چھوڑنے کا اعلان کرنیوالی ویناملک نے بھی یوٹرن لے لیا

غیر معینہ مدت کیلئے سوشل میڈیا چھوڑنے کا اعلان کرنیوالی ویناملک نے بھی یوٹرن ...
غیر معینہ مدت کیلئے سوشل میڈیا چھوڑنے کا اعلان کرنیوالی ویناملک نے بھی یوٹرن لے لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) غیرمعینہ مدت کے لیے سوشل میڈیا چھوڑنے کا اعلان کرنیوالی وینا ملک نے بھی یوٹرن لے لیا اور اگلے ہی روز دوبارہ ٹوئٹر کا محاذ سنبھال لیا اور آتے ہی اپوزیشن جماعت کے کارکنان پر برس پڑیں۔ 

سابق اداکارہ نے لکھا کہ "غیر معینہ مدت" کا مطلب جانے بغیر مٹھائیاں بانٹنے والوں کے ساتھ دھوکا ہوگیا ہے وہ دیکھیں سامنے گیراج میں کیمرا لگا ہے "۔

انہوں نے مزید لکھا کہ "وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان رواں دواں ہے پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہے 30 سال پاکستان کو نوچ کر کھانے والوں کی حلق میں ہاتھ ڈال کر پیسے نکلوائے جائینگے میرے ٹویٹر چھوڑنے کے ٹویٹ پر مٹھائیاں بانٹنے والے اتنی تکلیف میں ہیں یہ دیکھ کر خوشی ہوئی"

مزید :

تفریح -