شیخ رشید کورونا کو شکست دینے کے بعد ہسپتال سے گھر پہنچ گئے لیکن آتے ہی کس چیز کا صدقہ دیا ؟ تصاویر سامنے آ گئیں

شیخ رشید کورونا کو شکست دینے کے بعد ہسپتال سے گھر پہنچ گئے لیکن آتے ہی کس چیز ...
شیخ رشید کورونا کو شکست دینے کے بعد ہسپتال سے گھر پہنچ گئے لیکن آتے ہی کس چیز کا صدقہ دیا ؟ تصاویر سامنے آ گئیں

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کورونا وائرس کو شکست دینے کے بعد ملٹری ہسپتال سے گھر منتقل ہو گئے ہیں جہاں انہوں نے آتے ہی بکرے کا صدقہ دیا ۔

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید کا کچھ دن قبل کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد وہ قرنطینہ میں چلے گئے تھے اور ان کا علاج ملٹری ہسپتال میں کیا گیا تاہم اب وہ صحت یاب ہو چکے ہیں اور ٹیسٹ نیگیٹو آنے پر گھر منتقل ہو گئے ہیں ۔

شیخ رشید کے گھر منتقل ہونے کی تصاویر بھی انٹر نیٹ پر گردش کر رہی ہیں اور انہوں نے پیغام بھی جاری کیا ۔ شیخ رشید نے گھر منتقل ہو کر سب سے پہلے کلیجی رنگ کے بکرے کا صدقہ دیا جس کی تصویر بھی جاری کی گئی ، تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شیخ رشید گاڑی سے اترنے کے فوری بعد بکرے پر ہاتھ پھیر رہے ہیں ۔

شیخ رشید 11 جون سے ہسپتال میں زیر علاج تھے اور انہوں نے واپسی ہسپتال کے عملے کا دل سے شکریہ بھی ادا کیا ۔ ان کا کہنا تھا اللہ تعالی نے کرم کیا ہے، عوام کی دعاو¿ں کی بدولت شفا ملی ہے، وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف کا شکریہ کہ وہ میری صحت کیلئے فکرمند رہے، دعاوں میں یاد رکھنے والے تمام احباب کا شکر گزار ہوں۔

واضح رہے قومی اسمبلی کے 27 میں سے 14 اراکین کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئے۔ احسن اقبال، عامر ڈوگر، مریم اورنگزیب، شیخ رشید احمد، شاہدہ اختر علی، اسامہ قادری، ظہور حسین قریشی، وجیہہ اکرم، جے پرکاش، ساجد طوری ،طاہرہ اورنگزیب، نزہت پٹھان، شہریار آفریدی اور ڈاکٹر رمیش کمار صحت یاب ہوگئے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -