قرنطینہ میں موجود سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ آ گیا

قرنطینہ میں موجود سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ آ ...
قرنطینہ میں موجود سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ آ گیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر ریلوے شیخ کے بعد اب سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کورونا ٹیسٹ بھی منفی آ گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق شاہد خاقان عباسی کے اہل خانہ نے بتایا کہ وہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد سے گھر میں آئسولیٹ تھے تاہم اب وہ صحتیاب ہو گئے ہیں اور ان کا ٹیسٹ منفی آ گیا ہے۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ وہ دعائیں کرنے پر قوم اورپارٹی کے لوگوں کا شکر گزار ہیں۔خیال رہے کہ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی میں 8 جون کو کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد سے وہ گھر میں ہی زیرعلاج تھے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -