آئی سی سی کے نئے چیئرمین کے انتخابی طریقہ کار سے متعلق حتمی فیصلہ کب ہو گا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

آئی سی سی کے نئے چیئرمین کے انتخابی طریقہ کار سے متعلق حتمی فیصلہ کب ہو گا؟ ...
آئی سی سی کے نئے چیئرمین کے انتخابی طریقہ کار سے متعلق حتمی فیصلہ کب ہو گا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے نئے چیئرمین کے انتخابی طریقہ کار سے متعلق حتمی فیصلہ آئندہ ہفتے تک کئے جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی بورڈ کی ویڈیو کانفرنس ہوئی جس میں نئے چیئرمین کے انتخابی طریقہ کار پر غور کیا گیا تاہم اس حوالے سے عمل کو آئندہ ہفتے تک مکمل کئے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) آئی کے تحت اگر ساروگنگولی کو بورڈ کی صدارت چھوڑ کر ’کولنگ آف پیریڈ‘ پر مجبور ہونا پڑا توپھر انہیں آئی سی سی کی پوسٹ کیلئے میدان میں اتارا جاسکتا ہے۔

فی الحال بھارتی بورڈ نے اپنے آئین کی اس شق کے حوالے سے عدالت سے رجوع کررکھا ہے جس کے تحت سٹیٹ ایسوسی ایشن یا بورڈ میں کسی عہدے پر 2 مدت مکمل کرنے کے بعد کسی نئی ذمہ داری سے قبل مذکورہ عہدیدار کو 3 برس تک انتظار کرنا ہوگا۔سارو گنگولی بورڈ کا صدر بننے سے قبل کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔

مزید :

کھیل -