مریم نواز کے معاون خصوصی نے بھی خاموشی توڑدی

مریم نواز کے معاون خصوصی نے بھی خاموشی توڑدی
مریم نواز کے معاون خصوصی نے بھی خاموشی توڑدی

  

رائیونڈ(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنماءمریم نواز کے معاون خصوصی چوہدر ی سرفراز اصغر نے کہا کہ تبدیلی سرکار میں رواداری کا فقدان،انتقام کی آگ انتہا کی ، دو سروں کو چور کہنے والوں نے اپنی چوروں کی ٹیم بنالی، ملک میں منی مارشل لاء، مخالفوں کو جیلوں میں اور جھوٹے بے بنیاد الزام کا سلسلہ عرو ج پر ہے ۔

انہوں نے جاتی امراءمیاں نواز شریف فارم پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی سرکا ر نے ملک کو یہودیوں اور قادیانیوں کی کالونی بنادیا ہے،بس چلے تو پاکستان کا نام بھی کسی یہودی کے نام پر رکھدیں ، ڈھائی سال کے اقتدار میں عوام کی خدمت اور ملک کو ترقی دینے میں بری طرح ناکام ہونے والوں نے ،سیاسی مخالفین کو جیلوں میں ڈالنے، اور کوئی الزام ثابت کرنے میں بھی ناکام رہے عوام بے روز گار ملک میں مہنگائی کا طوفان برپا کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کر سکے۔

مزید :

قومی -