بلاول بھٹو کا شہباز شریف کو ٹیلی فون، کس موضوع پر مشاورت ہوئی؟

بلاول بھٹو کا شہباز شریف کو ٹیلی فون، کس موضوع پر مشاورت ہوئی؟
بلاول بھٹو کا شہباز شریف کو ٹیلی فون، کس موضوع پر مشاورت ہوئی؟

  

لاہور (آئی این پی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزبِ اختلاف شہباز شریف کو ٹیلی فون کر کے ان کی مزاج پرسی کی اور ان کی صحت سے متعلق دریافت کیا،بلاول بھٹو زرداری کی شہباز شریف کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔دونوں رہنماوں کا ملک کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے مزاج پرسی اور نیک تمناوں پر بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کیا اور سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کیا ،شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری سے ان کے والد کی صحت کے حوالے سے بھی دریافت کیا،دونوں رہنماوں کی ملک کو درپیش صورتحال پر کل جماعتی کانفرنس (اے۔پی۔سی) بلانے پر مشاورت کی ۔

مزید :

قومی -