وفاق سے ریٹائرمنٹ کے بعد سابق چیف سیکریٹری اعظم سلیمان کو پنجاب میں ایک اور اہم ترین عہدہ دیدیا گیا

وفاق سے ریٹائرمنٹ کے بعد سابق چیف سیکریٹری اعظم سلیمان کو پنجاب میں ایک اور ...
وفاق سے ریٹائرمنٹ کے بعد سابق چیف سیکریٹری اعظم سلیمان کو پنجاب میں ایک اور اہم ترین عہدہ دیدیا گیا

  

لاہور (خبر نگار)سابق چیف سیکرٹری پنجاب میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان کو اگلے چار سال کے لیے صوبائی محتسب اعلی مقرر کر دیا گیا ہے۔

جس کی صدر پاکستان نے وزیراعظم پاکستان کی درخواست پر منظوری دے دی ہے تاہم اس حوالے سے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے حکم پر پنجاب حکومت نے بھی فیصلے کی توسیع کردی ہے۔جس کے بعد سابق چیف سیکرٹری پنجاب میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان کو اگلے چار سال کے لیے صوبائی محتسب اعلی پنجاب مقرر کر دیا گیا ہے۔میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان حال ہی میں سیکرٹری داخلہ پاکستان کے عہدے سے ریٹائرڈ ہوئے ہیں اور اس سے قبل چیف سیکرٹری پنجاب بھی رہ چکے ہیں۔

مزید :

قومی -