ملک بھر میں بجٹ کے بعد دوسرے ہفتے بھی مہنگائی میں اضافہ، کون سی چیز کتنی مہنگی ہوئی؟ ہوشربا اعداد و شمار سامنے آ گئے

ملک بھر میں بجٹ کے بعد دوسرے ہفتے بھی مہنگائی میں اضافہ، کون سی چیز کتنی ...
ملک بھر میں بجٹ کے بعد دوسرے ہفتے بھی مہنگائی میں اضافہ، کون سی چیز کتنی مہنگی ہوئی؟ ہوشربا اعداد و شمار سامنے آ گئے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی بجٹ پیش ہونے کے بعد دوسرے ہفتے میں بھی ملک بھر میں مہنگائی میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں 0.15 فیصد اضافہ ہوا۔

نجی خبر رساں ادارے دنیا نیوز کے مطابق ادارہ شماریات نے مہنگائی کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں بجٹ کے بعد دوسرے ہفتے بھی مہنگائی میں اضافہ ہوا، ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں 0.15 فیصد اضافہ ہوا اور 14 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق ٹماٹر 17 روپے فی کلو، آ ٹے کا 20 کلو تھیلا ساڑھے 4 روپے اور ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 16 روپے مہنگا ہوا۔اسی طرح سرخ مرچ پاؤڈر کی قیمت میں 11 روپے کا اضافہ ہوا جبکہ حالیہ ہفتے میں تازہ دودھ، گوشت، چاول، آلو، اور پیاز بھی مہنگے ہوئے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے میں 7 اشیاءکی قیمتوں میں کمی بھی ہوئی، ایک ہفتے میں چکن برائلر 9 روپے فی کلو، دال مونگ 8 روپے اور دال ماش 3 روپے فی کلو سستی ہوئی جبکہ ایک ہفتے میں 30 اشیاءکی قیمتوں میں استحکام رہا۔

مزید :

کھیل -