احسن اقبال آج شوگر مافیا کی وکالت کر رہے تھے،وہ جانتے ہیں کہ۔۔۔وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے سنگین الزام عائد کردیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ شوگر رپورٹ جب سے سامنے آئی،(ن) لیگ قیادت شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہے،احسن اقبال آج شوگر مافیا کی وکالت کر رہے تھے،وہ جانتے ہیں کہ اس مافیا کی سر غنہ اُن کی قیادت ہے۔
تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ شوگررپورٹ جب سےسامنے آئی ن لیگ قیادت شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہے،احسن اقبال آج شوگر مافیا کی وکالت کر رہے تھے،وہ جانتے ہیں کہ اس مافیا کی سرغنہ اُن کی قیادت ہے،تین مہینوں کے اندر سب بے نقاب ہو جائے گا، قوم جان لے گی کہ انہیں کیسے لوٹا گیا؟انشاء اللہ عنقریب عوام کوسستی چینی ملے گی۔وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے سابق امیر جماعت اسلامی سید منور حسن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہارکرتےہوئےکہاکہ سیدمنورحسن جمہوریت کے داعی اور انتہائی نفیس انسان تھے،دنیا بھر کےمسلمانوں کے حقوق کیلئے وہ توانا آواز بنے،اللہ تعالی ان کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔آمین