"علامہ طالب جوہری اور سید منور حسن کا انتقال کورونا سے ہوا جبکہ مفتی نعیم ۔۔۔ " وزیر اعلیٰ سندھ کا بڑا انکشاف

"علامہ طالب جوہری اور سید منور حسن کا انتقال کورونا سے ہوا جبکہ مفتی نعیم ۔۔۔ ...

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ علامہ طالب جوہری اور سید منور حسن کا انتقال کورونا وائرس سے ہوا جبکہ مفتی نعیم کے اہلخانہ کورونا میں مبتلا پائے گئے۔

سندھ اسمبلی میں بجٹ تقریر کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے انکشاف کیا کہ جماعت اسلامی کے سابق امیر سید منور حسن کا جمعہ کو کورونا کی وجہ سے انتقال ہوا۔ اس سے قبل معروف عالم دین علامہ طالب جوہری  کا انتقال بھی کورونا کی وجہ سے ہوا تھا۔  انہوں نے بتایا کہ جامعہ بنوریہ کے مہتمم مفتی نعیم کا کورونا ٹیسٹ نہیں کیا گیا تاہم ان کے اہلخانہ میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔

انہوں نے ایوان کو بتایا کہ اب تک پاکستان میں کورونا کی وجہ سے 4 ہزار اموات ہوچکی ہیں، سندھ میں کورونا  سے اموات کی شرح ڈیڑھ فیصد ہے۔ سندھ میں اب تک 75 ہزار 168 لوگوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی جن میں سے 54 فیصد صحتیاب ہوچکے ہیں۔ سندھ میں کورونا کے ٹیسٹوں کی استعداد کار 14 ہزار ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -