بابر اعظم نے سرفراز احمد کی بیگم کو پسندیدہ بھابھی قرار دے دیا، باقی بھابھیاں ناراض ہوگئیں، ثانیہ مرزا نے بھی واضح اعلان کردیا

بابر اعظم نے سرفراز احمد کی بیگم کو پسندیدہ بھابھی قرار دے دیا، باقی ...
بابر اعظم نے سرفراز احمد کی بیگم کو پسندیدہ بھابھی قرار دے دیا، باقی بھابھیاں ناراض ہوگئیں، ثانیہ مرزا نے بھی واضح اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائر س کی وجہ سے سماجی میل جول میں فاصلے کی پابندی ہے۔ ایسے میں بعض معروف شخصیات نے سوشل میڈیا پر دوسری بڑی شخصیتوں کے انٹرویوز کرنے کا ایک سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ ان میں کرکٹر شعیب ملک بھی شامل ہیں جو دیگر لوگوں کے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر انٹرویوز کررہے ہیں۔ گزشتہ دنوں انہوں نے قومی ٹیم کے موجودہ کپتان بابر اعظم کا انٹرویو کیا ۔ مینگوباز کے مطابق اس انٹرویو میں شعیب ملک نے بابر اعظم سے سوال پوچھا کہ ”ان کی پسندیدہ کرکٹر بھابی کون ہے؟“ اس کے جواب میں بابر اعظم نے سرفراز احمد کی اہلیہ کو اپنی فیورٹ بھابی قرار دے دیا جس پر باقی کرکٹرز کی بیگمات بابر اعظم سے سخت ناراض ہو گئیں اور ان پر کئی طرح کی پابندیوں کا اعلان کر دیا۔
اس لائیو گفتگو کے دوران ہی اظہر علی کی اہلیہ نے کمنٹ کیا اور کہا کہ ”آئندہ ہم بابر اعظم کو اپنے گھر مدعو نہیں کریں گے۔“شعیب اختر کی اہلی ثانیہ مرزا بھی بابر اعظم کا یہ جواب سن کر کمنٹس سیکشن میں آ گئیں اور بابر اعظم کو دھمکی دے دی کہ آئندہ وہ بابر اعظم کو اپنے گھر کے صوفے پر سونے نہیں دیں گی۔ایک اور کمنٹ میں ثانیہ مرزا نے اس سے بھی’سنگین دھمکی‘ دیتے ہوئے لکھا کہ ”میں تمہیں قتل کر دوں گی۔“

مزید :

کھیل -