بھارت کی سرحد پر چین نے کیا کام کردیا؟ سیٹلائٹ تصاویر سامنے آگئیں، بھارت کے لیے مزید شرمندگی

بھارت کی سرحد پر چین نے کیا کام کردیا؟ سیٹلائٹ تصاویر سامنے آگئیں، بھارت کے ...
بھارت کی سرحد پر چین نے کیا کام کردیا؟ سیٹلائٹ تصاویر سامنے آگئیں، بھارت کے لیے مزید شرمندگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) تبت کے علاقے میں چینی و بھارتی فوجیوں کے مابین تصادم میں 20بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد اب چین نے بھارتی سرحد پر ایسا کام کر ڈالا ہے کہ بھارت کے لیے مزید شرمندگی کا سامان ہو گیا۔ میل آن لائن کے مطابق عالمی ماہرین نے سیٹلائٹ سے حاصل کردہ تصاویر کے ذریعے بتایا ہے کہ چین گیلوان وادی میں تعمیرات کر رہا ہے۔ ان تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گزشتہ چند دنوں کے دوران اس متنازعہ علاقے میں چینی فوج نے ایک سٹرکچر کھڑا کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ چینی فوج نے اس علاقے میں ایک نیا کیمپ قائم کیا ہے جہاں یہ نیا سٹرکچر بنایا گیا ہے۔ اس علاقے میں چینی فوج نے اپنی نفری بھی بڑھا دی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ سٹرکچر ممکنہ طور پر دفاعی پوزیشنز ہو سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ وہاں چینی فوج ایک روڈ بھی تعمیر کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ چند روز پہلے عالمی ماہرین نے ہی یہ دعویٰ کیا تھا کہ چین وادی گیلوان سے بہنے والے دریائے گیلوان کا رخ بھی موڑ چکا ہے اورکھدائی کے ذریعے دریا کو گہرا کرکے وہاں زیادہ فوج تعینات کرنے کے لیے جگہ بنا چکا ہے۔