ماں کا موٹاپا آنے والی نسلوں کے لیے بھی انتہائی خطرناک، کونسی بیماریاں ہوسکتی ہیں؟ سائنسدانوں نے وارننگ دے دی

ماں کا موٹاپا آنے والی نسلوں کے لیے بھی انتہائی خطرناک، کونسی بیماریاں ...
ماں کا موٹاپا آنے والی نسلوں کے لیے بھی انتہائی خطرناک، کونسی بیماریاں ہوسکتی ہیں؟ سائنسدانوں نے وارننگ دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں موٹاپے کی شکار خواتین کی آئندہ نسلوں کے لیے انتہائی خطرناک وارننگ جاری کر دی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ جو خواتین موٹاپے کا شکار ہوں، ان کی اولاد ہی نہیں بلکہ آئندہ کئی نسلیں اس وجہ سے کئی طرح کی سنگین بیماریوں میں مبتلا ہو سکتی ہیں۔ ان بیماریوں میں جگر کا کینسربھی شامل ہے۔
اس مشترکہ تحقیق میں چین کی ووہان یونیورسٹی اور ہواژونگ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے چوہوں پر تجربات کیے۔ ان میں سے جو مادہ چوہے موٹاپے کا شکار تھے ان کی اگلی نسلوں کے جگر کے کینسر میں مبتلا ہونے کا امکان دوسرے گروپ کی نسبت کئی گنا زیادہ پایا گیا۔تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر لنگ ژینگ کا کہنا تھا کہ موٹاپے کی شکار خواتین کے ہاں پیدا ہونے والے بچوں، بالخصوص بچیوں کے کلیدی جینز میں ایسی تبدیلیاں آتی ہیں کہ ان کو جگر کا کینسر لاحق ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔