اداکارہ ریا سین نے بالی ووڈ کو خیرباد کہہ دیا، اس کی انتہائی شرمناک وجہ بھی بتادی

اداکارہ ریا سین نے بالی ووڈ کو خیرباد کہہ دیا، اس کی انتہائی شرمناک وجہ بھی ...
اداکارہ ریا سین نے بالی ووڈ کو خیرباد کہہ دیا، اس کی انتہائی شرمناک وجہ بھی بتادی

  

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ ریاسین سالوں قبل فلم نگری کو خیرباد کہہ چکی ہیں اور اب انہوں نے انتہائی شرمناک وجہ بھی دنیا کو بتا دی ہے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق ریاسین کا کہنا تھا کہ ’فلم انڈسٹری کو چھوڑنے کا فیصلہ میرا شعوری فیصلہ تھا، کیونکہ فلموں اور ویڈیوز میں میرے کردار کو جنسیت سے بھر پور بنا کر پیش کیا جاتا تھا جو مجھے اچھا نہیں لگتا تھا۔ وہ لوگ مجھے جس طرح کا بنا کر پیش کرتے تھے، اس سے مجھے بہت کوفت اور ذہنی اذیت ہوتی تھی چنانچہ میں نے ہندی فلموں میں کام چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔

رپورٹ کے مطابق 39سالہ ریا سین نے 1998ءمیں 16سال کی عمر میں معروف گانے ’یاد پیا کی آنے لگی‘ کی میوزک ویڈیو سے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے تاج محل، جھنکار بیٹس اور قیامت سمیت کئی فلموں میں کام کیا۔ مگر پھر بہت جلد ہی وہ فلم انڈسٹری سے کنارہ کش ہو گئیں۔ اب ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا ہے کہ ”فلم انڈسٹری میں کامیابی کے ساتھ ساتھ میرا امیج ایک ’بے باک‘ لڑکی کا بنا دیا گیا تھا جس کے لیے جنسیت کوئی معنی نہیں رکھتی۔ بول اور سیکسی جیسے القاب مجھے بہت بے سکون کرتے تھے مگر فلم انڈسٹری کے لوگ بدستور مجھے اسی طرح بنا کر پیش کرنے پر مصر تھے جس پر میں نے انڈسٹری سے الگ ہونے کا فیصلہ کر لیا۔ “

مزید :

تفریح -