جاپانی سفیر کی آرمی چیف سے ملاقات، علاقائی امن و استحکام میں پاکستان کے کردار کو سراہا

جاپانی سفیر کی آرمی چیف سے ملاقات، علاقائی امن و استحکام میں پاکستان کے ...
جاپانی سفیر کی آرمی چیف سے ملاقات، علاقائی امن و استحکام میں پاکستان کے کردار کو سراہا

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) جاپان کے سفیر نے آرمی چیف سے ملاقات میں علاقائی امن و استحکام میں پاکستان کے کردار کو سراہا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جاپان کے پاکستان میں تعینات سفیر کنینوری مستودا نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور باہمی تعاون بڑھانے کے معاملات پر گفتگو کی گئی۔

آرمی چیف نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں جاپان کی جانب سے پاکستان کی مدد کو سراہا ۔ جاپانی سفیر نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔

مزید :

قومی -دفاع وطن -