عیدالاضحی کیلئے مویشی منڈیاں لگانے کا معاملہ، پنجاب حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا

عیدالاضحی کیلئے مویشی منڈیاں لگانے کا معاملہ، پنجاب حکومت نے بڑا فیصلہ کر ...
عیدالاضحی کیلئے مویشی منڈیاں لگانے کا معاملہ، پنجاب حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت پنجاب نے عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے پیش نظر عیدالاضحی پر شہری حدود سے باہر مویشی منڈیاں لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مویشی منڈیوں کے قیام کیلئے وزیرقانون پنجاب کی سربراہی میں 9 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے جبکہ کمیٹی کو کورونا وباکا پھیلاؤ روکنے کیلئے ایس او پیزتیار کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے اور وضع کردہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مویشی مالکان اور خریداروں کو جرمانے کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ قربانی کے جانور دیہی آبادی کی معیشت کا اہم جزو ہیں، چاہتے ہیں کہ دیہی آبادی کی معیشت پھلے پھولے اس لئے حکومت پنجاب نے فیصلہ کیا ہے کہ اس سال مویشی منڈیاں جولائی میں شہری حدود سے باہر لگائی جائیں گی۔

ان کا کہنا ہے کہ منڈیوں کے مقامات کا تعین متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کریں گے، مویشی منڈیوں میں کوئی بیمار جانور فروخت کیلئے نہ لایا جائے اور اس بات کو یقینی بنانے کیلئے جانور چیک کرنے کیلئے بھی خصوصی کمیٹیاں تشکیل دےدی گئیں ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -