وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار "جلال"میں آگئے،سرکاری حکام کو بڑی وارننگ دے دی

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار "جلال"میں آگئے،سرکاری حکام کو بڑی وارننگ ...
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف موثر کارروائی کی جائے،ادویات اور دیگر اشیاء ضروریہ کے نرخ میں اضافہ قطعا قابل قبول نہیں،اضلاع میں مون سون کی وجہ سے ہونے والے ممکنہ مسائل کےازالےکےلئےپلاننگ کی جائے،عوامی نمائندوں کومون سون اوردیگرامورکےبارے مشاورت میں شریک کیا جائے،سرکاری محکمے عوامی مسائل کے حل کیلئے پیشگی اقدامات کریں،عوام کےمسائل کےحل کےلئےدرکاراقدامات میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں،محکموں کو اب کام کر کے دکھانا ہو گا،سست روی بالکل برداشت نہیں ،کوتاہی ثابت ہونے پر ذمہ داروں کا تعین کر کے سخت کارروائی کی جائے گی۔

پنجاب کےاعلیٰ سطح کےاجلاس سےخطاب کرتےہوئےسردارعثمان بزدارنےکہاکہ سیلاب اور بارشوں کی وجہ سے ممکنہ مسائل کا پیشگی ادراک کیا جائے،اضلاع میں مون سون کی وجہ سے ہونے والے ممکنہ مسائل کےازالےکےلئےپلاننگ کی جائے، عوامی نمائندوں کومون سون اوردیگرامورکےبارے مشاورت میں شریک کیا جائے،واسا اور میونسپل کارپوریشنیں ایسی پلاننگ کریں کہ عوام کو قطعا دشواری نہ ہو،سرکاری محکمے عوامی مسائل کے حل کیلئے پیشگی اقدامات کریں،سپیشل برانچ صوبہ بھر میں ادویات اور اینٹی سپٹیک محلول کے بارے میں جامع رپورٹ پیش کرے،عوام کے مسائل کے حل کے لئے درکار اقدامات میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں،محکموں کو اب کام کر کے دکھانا ہو گا، سست روی بالکل برداشت نہیں ،کوتاہی ثابت ہونے پر ذمہ داروں کا تعین کر کے سخت کارروائی کی جائے گی،ادارے واسا کی تیاریوں کے امور کی بھرپور مانیٹرنگ کر کے رپورٹ پیش کریں۔انہوں نےکہاکہ فیصل آباد میں واساکےامور میں کوتاہی اورابتری انتہائی افسوسناک ہے،واسافیصل آ باد20روزمیں عدالتی احکامات پر خراب سیوریج کو ٹھیک کرے۔ 

سردار عثمان بزدار نےکہاکہ ذخیرہ اندوزی کرنےوالوں کےخلاف موثرکارروائی کی جائے،ادویات اور دیگر اشیاء ضروریہ کے نرخ میں اضافہ قطعاقابل قبول نہیں،کوروناکےلئےدرکارادویات کی مقررہ نرخ پردستیابی یقینی بنائی جائے،گرانفروشوں کے احتساب کیلئےموثراورفول پروف نظام وضع کیاجائے۔وزیر اعلی نےکوروناادویات کےنام اورنرخ ہر فارمیسی کےباہر آویزاں کرنےکاحکم دیتےہوئےکہاکہ کورونا کے لئے درکار ادویات کی مقررہ نرخ پر دستیابی یقینی بنائی جائے۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ نےاس موقع پرگفتگوصوبہ میں کورونا کے لئے درکار ادویات اور ان کا خام مال وافر مقدار میں موجود ہے،بڑے اضلاع میں 8 اور چھوٹے اضلاع میں 4 فارمیسی پر ادویات کی شب و روز دستیابی یقینی بنائی گئی ہے -اجلاس میں صوبائی وزراء راجہ محمد بشارت، ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمودالرشید، میاں اسلم اقبال، چیف سیکرٹری، آئی جی اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -