ریاستِ مدینہ کی طرف اہم قدم، وزیر اعظم کا سود خوروں کو بڑا جھٹکا، سودی معیشت پر کاری ضرب لگادی

ریاستِ مدینہ کی طرف اہم قدم، وزیر اعظم کا سود خوروں کو بڑا جھٹکا، سودی معیشت ...
ریاستِ مدینہ کی طرف اہم قدم، وزیر اعظم کا سود خوروں کو بڑا جھٹکا، سودی معیشت پر کاری ضرب لگادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) صحافی و تجزیہ کار کامران خان کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے شرح سود میں کی جانے والی کمی دراصل سود خوروں کیلئے بڑا جھٹکا ہے۔

اپنے ایک ٹویٹ میں کامران خان نے کہا کہ عمران خان نے بینکوں میں سرمایہ رکھ کر گھر بیٹھے سود کھانے کا زمانہ ختم کردیا، کاروبار بھی نہال ہوگیا۔

انہوں نے بتایا کہ شرح سود میں مزید ایک فیصد کمی کی گئی ہے جس کے بعد شرح سود 4 ماہ میں سوا 13 فیصد سے 7 فیصد پر آگئی ہے، اس کی وجہ سے سرمایہ بینکوں سے کاروبار میں منتقل ہوگا، یہ سودی معیشت پر کاری ضرب ہے جس سے پاکستان پر اللہ کی رحمتیں نازل ہوں گی۔

اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کامران خان نے شرح سود میں کمی کو سودی معیشت پر کاری ضرب قرار دیتے ہوئے کہا کہ بینکوں میں پیسہ رکھ کر سود کھانے کے معاملے میں اب کسی قسم کی کوئی کشش باقی نہیں رہی ، اس کا سارا کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شرح سود میں کمی کے بعد بینک بھی مجبور ہوں گے کہ اب وہ اپنا سرمایہ حکومت کے ٹریژری میں لگانے کے بجائے کاروبار کو دیں، یہ پاکستان کیلئے اچھی شروعات ہے۔ حکومت کاروبار کیلئے اچھا پیکج تیار کرچکی ہے، تعمیراتی شعبے کے پیکج میں خامیوں کو بھی دور کرلیا گیا ہے جو بہت جلد سامنے آجائے گا۔